حیدرآباد۔17دسمبر(اعتماد نیوز)تاج محل کی سیر اب مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔
آگرہ ڈولپمنٹ اتھارٹى (اے ڈى اے) نے تاج محل ديکھنےکا ٹکٹ بڑھانے کى تجويز پيش کى ہے جس پر اترپرديش سرکار سنجيدگى سے غور کررہى ہے۔
سرکارى
ذرائع نے آج يہاں بتايا ہے کہ اے ڈى اے کى تجويز اگرمنظور ہوجاتى ہے
تو تاج محل کے احاطہ ميں داخل ہونے کے لئے غير ملکى سيلانيوں کو ايک ہزار
روپے فيس دينى ہوگى۔ ديسى سياحوں کو بھى اس کے بعد 20 روپے کے بجائے 50
روپے کا ٹکٹ لينا ہوگا۔